تازہ تر ین

فرانس میںفتح کا جشن پرتشدد مظاہروں میں تبدیل،2افرادہلاک

پیرس(آئی این پی) فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا شرپسند عناصر نے درجنوں دکانیں لوٹ لیں۔ کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔جشن منانے والے بے قابو ہوگئے اور خوشی کا یہ موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلا گھیرا اور پولیس سے جھڑپوں کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔

اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

جب کہ ایک مقام پر مداحوں کے درمیان تصادم نے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور 44 ہزار فائر بریگیڈ اہلکار کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فرانس کی سڑکوں پر تعینات تھے۔تمام تر سیکیورٹی کے باوجود شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جشن کے دوران مجموعی طور 845گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔30سے زائد سپر اسٹورز کو لوٹا گیا۔مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔پولیس نے 500 سے زائد شر پسندوں کو حراست میں لے لیا۔پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ تاریخی جشن کو تباہ کرنے کے لیے چند شرپسند عناصر نے قانون کو ہاتھ میں لیا جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔میئر کے مطابق حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں، عوام کے جانی اور مالی نقصان پر نہایت افسوس ہے، توڑ پھوڑ کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain