تازہ تر ین

نواز شریف عوام کے باہرنہ نکلنے کا الزام شہباز پر لگا رہے ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام تر توانائیاں لگانے کے باوجود نوازشریف کو وہ رسپانس نہیں ملا جس کی وہ توقع لگائے بیٹھے تھے، اب وہ شہبازشریف کو الزام دے رہے ہیں، نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا نوازشریف کی آواز پر لوگ باہر نہیں نکلے ، اگر لوگ باہر نکلتے تو انکا راستہ نہیں روک سکتا تھا، میں چیلنج کرتا ہوں نوازشریف کی گرفتاری پر ہر چوک سے سو پچاس لوگ گرفتاریاں دیں ، ان لوگوں میں بائیکاٹ کرنے کی ہمت نہیں، الیکشن ن لیگ ہارچکی ہے، نوازشریف کا واپس آنا انکی مجبوری تھا، واپس آکر کوئی بہادری کا مظاہرہ نہیں کیا، مسلم لیگ ن کی وجہ سے آج ڈالر اتنا مہنگا ہوگیا ، نوازشریف سے ملکی دولت وصول کرنی چاہئے، اڈیالہ جیل کے باہر وہ لوگ تھے جنہوں نے فائدے اٹھائے، جو کونسلر بننے کے لائق نہیں تھے اور وزیر بن گئے ، شیخ رشید نے کہا کہ میں یزید کے مظالم کے خلاف للکار ہوں ، میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوتے دیکھ رہاہوں ، البتہ میڈیا پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جو ان کی خبریں آرہی ہیں، میری کوشش ہے اگر تحریک انصاف اکیلے گورنمنٹ نہ بناسکے تو عمران کو قائل کرونگا کہ دوسری پارٹی کیساتھ مل کر بنالیں یہ میرے رائے ہے ، ن لیگ کی سیاست میڈیا میں مال لگا کر زندہ ہے ورنہ انکی سیاست ختم ہوگئی ہے جو طاقتیں پاکستان میں الیکشن کو رکوانا چاہتی ہیں ان طاقتوں کے لیڈر نوازشریف ہیں جو ن لیگ کے لوگ جیتیں گے انکا بھی ایک فارورڈ بلاک بنے گا ، سندھ میں تحریک انصاف وہ کردار ادا نہیں کرسکی جو کرسکتی تھی، میں پاکستان کے ڈیمز کیلئے جان دے سکتا ہوں چندہ کیا چیز ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain