تازہ تر ین

ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا تھا: خبر عالمی ذرائع سے ملی

لندن (خصوصی رپورٹ) ڈان میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید ہارون نے تسلیم کیا ہے کہ ڈان لیکس ایک انٹرنیشنل ایجنڈا تھا۔ بی بی سی اینکر نے ان سے کہا کہ نظر آ رہا ہے کہ آپ کا جھکاﺅ صرف ایک سیاستدان نوازشریف کی طرف بہت زیادہ ہے جو اس وقت کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مشکلات میں ہیں حمید ہارون نے کہا نوازشریف یا ان کی پارٹی کی طرف سے کوئی لیک نہیں ہوئی، میٹنگ میں ہونے والی گفتگو سے متعلق خبر ڈان اخبار نے چھاپی، وہ مواد صرف پاکستان نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی موجود تھا، حقیقت میں وہ مواد عالمی ذرائع سے حاصل کیا گیا اینکر نے کہا کہ آپ کا خود ساختہ دعویٰ ہے کہ آپ کا میڈیا گروپ غیر جانبدار اور نیوٹرل ہے لیکن لگ رہا ہے کہ آپ کا گروپ نوازشریف اور ان کی بیٹی کی حمایت کر رہا ہے۔ ان کے لئے ہمدردی دکھائی جا رہی ہے جو سزا یافتہ مجرم ہیں۔ بی بی سی اینکر کے تابڑ توڑ سوالات کے سول ملٹری تناﺅ آپ نے پیدا کیا، جمہوریت کیلئے خطرہ آپ بنے، ڈان اخبار شائع ہو رہا ہے آپ کے دعوے غلط ہیں، فوج دہشتگردوں سے لڑ رہی ہے آپ کیا کر رہے ہیں۔ سوالات کے جواب اور الزامات کا ثبوت مانگنے پر حمید ہارون آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain