تازہ تر ین

تنخواہوں کی ادائیگی سرکاری پیسے سے ،اختیارات کا ناجائز استعمال ،مریم نواز کے میڈیا سیل بارے خوفناک انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور تین وفاقی وزراءکے نیب کے شکنجے میں آنے کا خدشہ ہے جبکہ یہ بھی انکشاف سامنے آیاہے کہ مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو کن کن وزارتوں کے کھاتوں سے تنخواہیں آتی تھیں۔ مریم نواز کے اس موقف کہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد کئی ایسی چیزیں سامنے آ ئی ہیں کہ بہت سے احکامات آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بھی مریم نواز کی ہدایت پر کئے جاتے تھے جن میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے لیکر اہم عہدوں پر تعیناتیاں اور فنڈز کا استعمال شامل ہے۔فواد حسن فواد نے ایسے انکشافات بھی کئے جس میں آ شیانہ سے لیکر دیگر معاملات کے حوالے سے کس طرح سرکاری پیسے اور اختیارات کا ناجا ئز استعمال ہوتا رہا اور کس طرح نوازشریف اور مریم نواز اور تین سابق وفاقی وزرا کام کراتے رہے ، ان میں اسحاق ڈار کا نام بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain