تازہ تر ین

مریم نواز کا سوشل میڈیا سیل غیر فعال ،اہم شخصیات کو بیان بازی سے روک دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیانئے میں بڑا اختلاف سامنے آیا ہے اور مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔مریم نواز شریف کی میڈیا ٹیم کو عملی طورپر غیر فعال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب سمیت کئی شخصیات کو سخت بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے بھی اب ووٹ کی عزت کے بجائے ترقیاتی کاموں کا بیانیہ اپنا لیا ہے جبکہ مریم نواز کی قریبی سیاسی شخصیات بھی میڈیا ٹیم سے لاتعلق ہو گئے ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved