تازہ تر ین

پولیس مقابلوں کے ماسٹر مائینڈ کا شہباز شریف کےخلاف اعلان جنگ ”سیاہ کارنامے “ منظر عام پر لانے کا انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)پولیس مقابلوں کے ماسٹر مائنڈاور سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر نے کہا ہے چند دن تک میڈیا کے سامنے آکربتاو¿ں گا کہ شہباز شریف کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیاتے ، ریکارڈ بناتے اور جعلی پولیس مقابلے میں انہیں مارتے ہیں،کس طرح سبزہ زار کے پانچ قتل ہوئے ،تمام ثبوت ساتھ لے آکر آو¿ں گا اور بتاو¿ں گا کہ میرے خلا ف جعلی پرچے دئیے گئے ،پھرآپ نے کرنا ہے کہ شہبازشریف کتنے ایماندار اور سچے ہیں۔ شہبازشریف ریکارڈ بنانے کے ماہر ہیں،تمام گمنام پرچوں میں مجھے نامزد کردیا۔انہوں نے کہا میں 1999میں فیکٹری ایریا تھانہ میں ایس ایچ او تعینا ت تھا،میرے ماموں نے ایک رقبہ خریدا جوشہبازشریف خریدنا چاہتے تھے مگر قیمت میاں صاحب کی مرضی کی طے نہیں ہورہی تھی،جس کے بعد شہبازشریف نے اس زمین کو ہتھیانے کا فیصلہ کیا،لیاقت نام کے مالک کو مدعی بنا کر پرچہ دیا گیا کہ تمام رجسٹریاں جعلی اورپچھلی تاریخ کی ہیں،ایک فقر ہ اس میں لکھوا دیا گیا کہ میرے ماموں ظفر عباس نے مالک کو دھمکی دی کہ عابد باکسر سے تجھے مروا دوں گا،میرے ماموں پر پریشر ڈالا گیا تووہ بچوں کے ساتھ بیرون ملک چلے گئے ،شہبازشریف کے حکم پر مجھے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا، مجھے چوہنگ سیل بھیج کرنظر بند کردیاگیا،طاہر پرنس قتل کیس،مالی مرڈر کیس مجھ پر ڈال دیا گیا،11اکتوبر کوپتہ چلا کہ یہ مجھے جعلی پولیس مقابلے میں مارنے لگے ہیں،12اکتوبر کو ایک اہلکار نے مجھے آکر کہا نہا کر نمازپڑھ اورگناہوں کی معافی مانگ لو،میں نے نماز پڑھی، مجھے مارنے لگے ،پھر ایمرجنسی لگ گئی اور شہبازشریف گرفتار ہوگئے ،چند دنوں میں تمام جعلی کیسز ختم ہوگئے ،2008میں شہباز شریف واپس آئے تو انہوں نے کیس دوبارہ سے شروع کردیا اور آصف اشرف کیس میں مجھے ملزم قرار دلوا یا ، مجھے پتہ چلا یہ مجھے دوبارہ مارنے لگے ہیں تو میں بیرون ملک بھا گ گیا، میرے ماموں کو گرفتار کرکے تشدد سے ماردیا،تین بار میرے ریڈ وارنٹ جاری کرائے اور مجھے پولیس مقابلے میں پار کرنے کیلئے پاکستان لانے کی پوری کوشش کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain