تازہ تر ین

اورنج لائن منصوبہ، پارکوں کی بحالی بارے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے متاثرہ پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کی
بحالی کیلئے درخواست پر لاہور کے تمام پارکس اعلیٰ کھیل کے میدانوں کی بحالی اور درخت لگانے کے بارے میں تفصیلی اور جامعپورٹ مانگ لی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بعد کھیل کے میدانوں اور پارکس کو ان کی اصل حالات میں بحال نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، عدالتی حکم پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ناہید گل اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راو¿ عبدالجبار پیش ہوئے. جسٹس علی اکبر قریشی کے استفسار پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ لاہور میں 1 لاکھ سایہ دار درخت لگائے جائیں گے.جسٹس علی اکبر قریشی نے واضح کیا کہ درخت لگانے کی مہم کا آغاز اپنے گھر لاہور ہائیکورٹ سے کیا جائے گا. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سیشن کورٹ، سول کورٹ، جوڈیشل اکیڈمی، ماڈل ٹاو¿ن کچہری، کینٹ کچہری اور ضلع کچہری میں بھی سایہ دار درخت لگائے جائیں گے. ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے یقین دہانی کرائی کہ لاہور کی ثقافت اور سبزے کی بحالی لکی کوشش کر رہے ہیں. جسٹس علی اکبر قریشی نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سٹی جوہر ٹاو¿ن، جوبلی ٹاو¿ن میں بھی پارکس بنائے جائیں درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے شہر کے پارکس اور کھیل کے میدان تباہ ہوگئے ہیں ان کی بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں. درخواست پر مزید کارروائی 24 جولائی کو ہوگی۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے منرل واٹر کی بوتلوں سے متعلق ہوٹلوں میں ڈی سی لاہور کی جانب سے قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیاکہ ڈی سی لاہور نے لاہور کے مختلف ریسٹورںٹس میں منرل واٹر کی بوتلوں کی قیمت مقرر کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ ڈی سی لاہور کو اشیا خورد نوش کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار ہے پانی کی بوتلوں کے ریٹس مقرر نہیں کرسکتے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain