تازہ تر ین

لیگی امیدوار ناکامی اور احتساب کے ڈر سے پیسہ خرچ کرنے سے کترانے لگے

لاہور(رپورٹ :محمدعلی جٹ سے )ناکا می کا خوف یا احتساب کا ڈر این اے 127 اور128کے ن لیگی امیدوار الیکشن کمپین پرپیسہ خرچ کرنے سے کترانے لگے ،علی پرویز ملکی سیاست میں نیو انٹری جبکہ شیخ روحیل اصغر کو سہیل شوکت بٹ کی ناراضگی لے ڈوبی ، این اے 27سے جمشید اقبا ل چیمہ او ر این اے 128سے اعجاز احمد ڈیال گزشتہ تین برسوں سے حلقہ میںانتخابی مہم چلا رہے ہیں ،حلقہ میں 60سے زا ئد یونین کونسلز کے چیئر مینزسمیت کونسلرز کی فوج ظفر موج انتخابی مہم چلانے سے گریزاں‘بیشترن لیگی امیدواروں کی فون کالز تک نہیں سنتے، الیکشن 2018 کے دوران بلدیاتی نمائندوں کوانتخابی مہم سے علیحدہ کرنے کی وجہ سے پاکستا ن مسلم لیگ ”ن “کی سیاسی سرگرمیوں کا جوش وخروش ماند پڑگیا۔پیپلزپارٹی کے عدنان گورسی 127جبکہ این اے 128سے سید ظفر علی شاہ بھی انتخابی مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیںدیگر سیاسی جماعتیں متحدہ مجلس عمل ،تحریک لبیک پاکستان ،ملی مسلم لیگ بھی الیکشن کمپین میں بازی لے گئیں ۔زرائع کے مطابق جنرل الیکشن 2018کے قریب آتے ہی جہاں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے جوش اور ولولہ میں اضافہ ہوتا نظر آتا ہے اور سیاسی کمپین پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں وہی پر شمالی لاہور کے حلقہ این اے 127,اور128میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمپین پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہیں جبکہ اخراجات بھی نہ ہونے کے برابر کیے جارہے کہا جارہا ہے کہ ن لیگی امیدوار پارٹی کی موجودہ سیاسی صورت حال سے کافی پریشان ہے جبکہ نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروںکی طرف سے جاری سیاست دانوںکا احتساب کا عمل بھی خوف کی علامت بنا ہواہے ،جس کے وجہ ن لیگی امیدوار سابقہ انتخابا ت کی نسبت الیکشن کمپین پررقم خرچ کرنے سے کترا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے مقابلے میں مضبوط سمجھی جانی والی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے انتخابی مہم پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میںپوسٹرز،سٹیکرز،ہینڈ بل ،پارٹی جھنڈے ، سٹیمر ،فلیکسز او ر دیگر اشتہاری مواد کی بھر مار کر رکھی ہے جس کے مقابلے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تشہیری مہم اورنٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔دوسری جانب گزشتہ دو سال سے منتخب چئیر مینز اور کونسلرز کو مسلسل نظر انداز کر نے اور اختیارات نہ دینے کی وجہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگی امیدواروں کی الیکشن مہم میںحصہ لیتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں ۔واضح رہے کہ این اے 127سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک ،پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ ، پیپلز پارٹی کے عدنان گورسی، متحدہ مجلس عمل کے ارشد بالا کوٹی ،تحریک لبیک کے محمد ظہیر اور ملی مسلم لیگ کے میاں عامر عباس امیدوار ہے جبکہ این اے 128میں مسلم لیگ ن شیخ روحیل اصغر ،پی ٹی آئی اعجاز احمد ڈیال،پی پی پی پی کے سید ظفرعلی شاہ ،متحدہ مجلس عمل کے منظور حسین گجرشامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain