تازہ تر ین

ملزم نواز شریف کا پڑوسی 5سٹار سہولیات کا مالک،وائی فا ئی پا س ورڈ میاں صاحب کو دیدیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے جرم میں قید ایک شخص کو اڈیالہ جیل میں فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں ، اس کے پاس 20 سم کارڈز اور وائی فائی بھی ہے اور میاں نواز شریف اسی کا وائی فائی استعمال کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر شاہین صہبائی نے لکھا کہ ” نواز شریف کا نیا پڑوسی : راجہ ارشد محمود نواز شریف کا بی کلاس پڑوسی ہے جسے فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں، اس کو دی گئی سہولیات میں وائی فائی اور 20 مختلف سم کارڈز ہیں۔ نواز شریف اسی کا وائی فائی اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ ارشد نے محمد میاں سومرو کے بھانجے کو 2016 میں قتل کیا تھا لیکن جیل سپریٹنڈنٹ کو ان سہولیات کے حصول کیلئے باضابطہ طور پر بھاری رشوت دی جاتی ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain