تازہ تر ین

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ‘صہیونی ریاست’ کا متنازع بل منظور کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ‘صہیونی ریاست’ قرار دینے کا متنازع بل منظور کرلیا جس پر عرب ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو صیہونی ریاست قرار دینے کے بل کے حق میں 62 اور مخالفت میں 55 ووٹ دیے گئے جب کہ 3 ارکان ووٹنگ میں شامل نہ ہوئے۔بل کی منظوری پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کا مسودہ پھاڑتے ہوئے کہا کہ بل نسل پرستی پر مبنی ہے جس میں اقلیتوں کا استحصال کیا گیا ہے۔ متنازع قانون کے تحت صرف یہودیوں کو ملک میں خودمختاری کا حق ہوگا جب کہ متنازع بل پر کئی ماہ سے اسرائیلی پارلیمنٹ میں بحث جاری تھی۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ووٹنگ کے بعد ایوان میں کہا کہ آج صیہونیت اور اسرائیلی ریاست کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain