تازہ تر ین

شوہر نے والد کیساتھ مل کر بیوی پر تیزاب پھینک دیا ، ملزم گرفتار ، ” خبریں ہیلپ لائن“ میں انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹاﺅن نے مسماة نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے اس کے شوہرارشد اور اسکے والد مصطفی کو بہاولنگر سے گرفتارکر لیا ہے۔تفصےیات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے گزشتہ روزگرین ٹاﺅن باگڑیاں کی رہائشی نائلہ بی بی پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر انویسٹی گیشن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ جس پر ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی زیرنگرانی انسپکٹر محمد نعیم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور موبائل لوکیشن سے 24گھنٹوں کے اندر ملزم ارشد اوراس کے والد مصطفی کوبہاولنگر سے گرفتار کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائلہ بی بی جو کہ اپنے خاوند سے ناراضگی کی وجہ سے اپنی بہن نازیہ بی بی کے گھر میںباگڑیاں رہتی تھی۔ نائلہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ بازار گئی ہوئی تھی جب اپنے گھر کے قریب پہنچی تو اس کے خاوندارشد نے اپنے والدمصطفی کے ساتھ مل کر نائلہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے اس کے چہرے کا 60%فیصد حصہ جھلس گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain