تازہ تر ین

سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس بینکوں میں پاکستان سے لوٹ کر جمع کرائے 200 ارب ڈالر واپس لانے کا کامیاب معاہدہ ہو چکا تھا، اسحاق ڈار موجودہ گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ، ایف بی آر افسر طارق مسعود اور طارق پاشا نے معاہدے کو سبوتاژ کیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھجوائی کہ سوئس وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر ہمارے بینکوں میں پڑے ہیں، ہمیں اس پر کام کی اجازت دی جائے، کابینہ نے منظوری دیدی۔ طارق باجوہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی پروگرام طے پا گیا تاہم روانگی سے ایک دن قبل طارق باجوہ نے جانے سے معذرت کر لی اور جونیئر افسر کو بھیج دیا۔ ٹیم سوئٹزرلینڈ گئی اور سوئس حکام سے کامیاب مذاکرات کئے، سوئس حکام نے دو شرائط لکھیں جو مان لی گئیں۔ اسی دوران پاکستان میں پانامہ کیس سامنے آ چکا تھا۔ اسحق ڈار وزیر خزانہ تھے جن کے اشارے پر طارق باجوہ نے یہ کہہ کر کہ جونیئر ٹیم کو یہ حق حاصل نہ تھا کہ معاہدہ کرتے اور اسحق ڈار کے کہنے پر سوئس حکام کو خط لکھ دیا کہ ہمیں آپ کی شرائط منظور نہیں ہیں رﺅف کلاسرا نے کہا کہ سوئس حکام نے صرف دو شرائط رکھی تھیں ایک یہ کہ ہمیں ہاٹ فیورٹ نشینی کا درجہ دیا جائے دوسرا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا ٹیکس 10 سے 5 فیصد کر دیا جائے۔ ان معمولی شرائط کا بہانہ بنا کر اسحق ڈار، طارق باجوہ، طارق مسعود اور طارق پاشا نے مل کر ایک کامیاب معاہدے کو ناکام بنایا جس کے ذریعے پاکستان کو 200 ارب ڈالر کی خطیر رقم حاصل ہو سکتی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain