تازہ تر ین

ہنی شہزادی بھی الیکشن مہم کا حصہ بن گئیں

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ہنی شہزادی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ہنی شہزادی پی ٹی آئی کے اُمیدوار شفقت محمود کی الیکشن مہم چلا رہی ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز انہوںنے اپنے علاقہ جوہر ٹاو¿ن میںخواتین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پی ٹی آئی کے منشور بارے بتایا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی شہزادی کاکہناتھاکہ عمران خان نے جس طرح قوم کو جگایا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب تبدیلی آکر رہے گی ہمارے ہاں کئی سالوں سے جو لوٹ مار کا بازار گرم تھا اب اُن لٹیروں کو سزا ملنا شروع ہوچکی ہے۔ اور آئندہ کوئی بھی ملک دشمن سزا سے نہیں بچ سکے گا ۔ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے اور عمران خان ہی ہمارے وزیراعظم ہونگے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain