تازہ تر ین

عوام 25 جولائی کو ووٹ دیکر جیل کا پھاٹک توڑ دینگے: حمزہ شہباز

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کوووٹ دے کر جیل کاپھاٹک توڑ دیں گے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، عمران خان نے 5سال الزامات کی سیاست کی ہے۔حمزہ شہباز نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے امیدواروں کی نیب میں پیشیاں ہورہی ہیں، نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، نوازشریف بیماراہلیہ کوچھوڑ پاکستان کے عوام کیلئے واپس آئے ہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہوئے نہ ان کا کوئی وکیل آیا ہے، پورایقین ہے(ن )لیگ واضح برتری حاصل کرےگی، 25 جولائی کو عوام کی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی،عمران خان نے 5سال کنٹینرپرگزار دیئے ہیں، عمران خان نے 5سال الزامات کی سیاست کی ہے، عمران خان کو الزامات پرعدالت میں طلب کیاگیا، عمران خان اپنے صوبے میں ایک ڈیم نہیں بناسکے ہیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک درخت نہیں لگایاہے، ہم نے11ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، عمران خان نے 5سال الزامات کی سیاست کی ہے، عمران خان کو الزامات پرعدالت میں طلب کیاگیاہے، نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں 6دھماکے کیے ہیں،مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگایا جارہاہے،عوام 25 جولائی کو ووٹ دے کر جیل کا پھاٹک توڑ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain