تازہ تر ین

نواز شریف کو کھانے میں خراب قیمہ دیا گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کو فرش پر سلایا جارہاہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے، نوازشریف اور مریم نواز کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ کھانے کیلئے خراب قیمہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں نے میاں نوازشریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی ہے۔ نوازشریف کو ناکافی سہولیات دی جارہی ہے۔ ان کو نیچے فرش پرسلایا جارہاہے۔ مریم نواز کو بھی ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کو کھانا وہی دیا جا رہا ہے جو وہاں ہوتا ہے ایک دن قیمہ دیا گیا جو خراب تھا اور باہر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو دیکھ ہمیں خوشی ہوئی کہ ان کا جذبہ بلند ہے اور ان سے ملاقات کر کے ہم کو حوصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جیل کے ڈاکٹرہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain