تازہ تر ین

ڈالر کی قیمت 140 روپے ہونیکا امکان ، 7 ہزار اشیاءمہنگی

لا ہور ( کا مرس رپورٹر)ڈالر کی قےمت 140روپے تک پہنچنے کا اندےشہ ‘ 7ہزار سے زائد امپورٹ کی جا نے والی غےر ملکی مصنوعات مہنگی ہو نگی ، زرمبا دلہ مےں کمی کے با عث درآمدی اشےاءپر کےش ما رجن 100فےصد لا زمی قرار ، کا روں، بسوں ،گا ڑےوں کے ٹائر ،سی اےن جی کٹ ، ائر کنڈےشنگ مشےن وغےرہ منگوانے کےلئے اکا ﺅ نٹ مےں 100فےصد رقم ہو نا ضروری ہے، ، اےل پی جی ، اےل اےن جی ، درآمدی خا م ما ل ، سونا ، چا ندی ، ادوےا ت ، آٹو پرزہ جا ت ، پرفےو مز کا سمےٹکس سا مان ، ملبو سا ت ، پےٹرول ، بجلی اور گےس کی قےمتوں مےں اضا فہ ہو گا ،ڈا لر کی اڑان کو روکنے کےلئے اےکسپورٹ بڑھاناضروری تا کہ زرمبادلہ کے زخا ئر مےں اضا فہ کےا جا سکے، نگران حکو مت ترسےلا ت زر بڑھا نے کےلئے ڈالر مہنگا کر رہی ہے ،زرائع کے مطا بق سٹےٹ بےنک نے درآمدی اشےا ءپر کےش ما رجن 100فےصد کر دےا، تفصےلات کے مطا بق ڈا لر کی قدر کے با رے مےں زرائع نے دعو یٰ کےا ہے کہ آنے وا لے دنو ں مےں ڈالر کی قےمت 140رو پے تک پہنچ جا ئے گی اور ملکی تا رےخ کے اس بلند ترےن اضا فے کی وجہ سے 7ہزار سے زائد کے قرےب اشےاءمہنگی ہو جا ئے گی جن مےں درآمدی اےل پی جی ، اےل اےن جی ، درآمدی خا م ما ل ، سونا ، چا ندی ، ادوےا ت ، آٹو پرزہ جا ت ، پرفےو مز کا سمےٹکس سا مان ، ملبو سا ت ، پےٹرول ، بجلی ، گےس ، بےرون ملک تعلےم ، بچوں کا خشک دودھ ، گا ڑےوں کے سپئےر پا رٹس ، آلا ت جراحی ، مو با ئلز ، کمپےوٹرز ،الےکٹرونکس سا ما ن ، پلا سٹک کی مصنوعات و دےگر اشےاءشا مل؛ ہےں ۔زرائع نے ےہ بھی انکشاف کےا ہے کہ حکو مت ترسےلا ت زر مےں اضا فے کےلئے ڈالر کی قےمت بڑھا رہی ہے ملک مےں غےر ےقےنی صورتحا ل کی وجہ سے اوورسےز پا کستا نےوں نے بھی بےرون ملک اپنے پےسے روک رکھے تھے اب جبکہ انہےں ڈالرکی قےمت زےا دہ ملے گی تو وہ رقوم اپنے اہلخا نہ کو بھجوائےں گے جس مےں ملکی ترسےلا ت زر مےں اضا فہ ہو گا اےف بی آر کو ٹےکس اور ڈےوٹےز کی مد مےں محاصل کی صورت مےں بڑی رقم حا صل ہو گی جبکہ دوسری طرف برآمد کنندگا ن مےں ڈالر کی قدر مےںہو نے والے اضا فے کی وجہ سے سرما ئے کو بےرون ممالک مےں ہی روک لےا گےاہے جب ڈالر کی قےمت مےں مزےد اضا فہ ہو گا تو وہ پےسہ واپس لا ئےں گے زرائع نے بتا ےا ہے کہ ڈالر کی قدر مےں اضا فے اور زرمبا دلہ کے ذخائر مےں کمی کے با عث سٹےٹ بےنک آف پا کستا ن نے درآمدی اشےاءپر کےش ما رجن 100فےصد کر دےا ہے جس کے بعد اشےاءکی درآمد کےلئے بےنک اکا ﺅ نٹ مےں 100فےصد ما رجن کا نفاذ کےا گےا ہے ان مےں کا روں ، بسوں ، گا ڑےوں کے ٹا ئر ، گا ڑےوں کی سی اےن جی کٹ ، اےئر کنڈےشنگ مشےن ، اے سی پا رٹس ، ائر پمپ ، پےپر بورڈ ، پو ر ٹےبل کمپےو ٹر ، سم کا رڈ ، پرنٹر ز، اور پلا سٹک بےگ شا مل ہےں جو کہ لمحہ فکرےہ ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 48 پیسے پر برقرار رہا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 129 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 129 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تاہم انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 48 پیسے پر برقرار ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی پہلے سے دگرگوں حالت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا حکومت کو اس سلسلے میں مو ثر اور فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے فرنس آئل کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain