تازہ تر ین

پاکستانی روپیہ افغانی اور نیپالی کرنسی سے بھی پیچھے رہ گیا

لا ہور( ویب ڈیسک )پاکستانی روپے کی قدر حالیہ گراوٹ کے نتیجے میں بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے گرگئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی روپیہ ایک روپے 70 پیسے میں دستیاب ہے، جبکہ نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔تاہم سری لنکن روپے کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے اور 85 پیسے دے کر سری لنکا کا ایک روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے باعث بھارتی روپے کی قیمت ایک روپے 80 پیسے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک روپے 52 پیسے کا ہوگیا ہے۔روپے کی قدر میں کمی، اثرات آنا شروع
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات اشیائے خورو نوش پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے چائے کی پتی، خشک دودھ اور گرم مصالحہ جات کی قیمتیں 13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain