تازہ تر ین

سابق انسپکٹر عابد باکسر کی لاہور سیشن عدالت نے 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق انسپکٹر عابد باکسر کی لاہور سیشن عدالت نے 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سابق انسپکٹر عابد باکسر کو جج رحمت علی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے عابد باکسر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عابد باکسر کے وکیل کا موقف تھا کہ عابد باکسر کیسز میں شامل تفتیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انہیں پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا جس پر لاہور کی سیشن عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عابد باکسر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے اور متعلقہ تھانوں کو عابدباکسر کو مکمل تحفظ دینے کا بھی حکم دیاہے۔عابد باکسر کا کہناتھا کہ مجھے اپنے ملک واپس آنے پر خوشی ہے۔عابد باکسر پر قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain