تازہ تر ین

کرائے دار نے زبردستی گھر سے نکالنے پر رنبیر کپور کے خلاف پچاس لاکھ ہرجانے کا کیس کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے خلاف ان کے کرائے دار نے گھر سے بے دخل کرنے پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے50 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس کردیا۔ رنبیر کپور کا بھارتی شہر پونے میں ایک مہنگا اور لگڑری اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے شیتل سوریاونشی نامی شخص کو کرائے پر دیا ہواتھا، تاہم اب کرائے دار شیتل نے رنبیر کپور پر انہیں گھر سے بے دخل کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ان پر 50 لاکھ روپےکا کیس کردیا ہے۔شیتل کی جانب سے رنبیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے رنبیر کپور سے ان کا گھر ماہانہ 4 لاکھ روپے کرایے پر ایک سال کے لیے لیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے 24 لاکھ روپے بطور بیعانہ بھی دیا تھا لیکن رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اوروقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا کہہ دیا۔شیتل نے پونے کی سول عدالت میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ گھر سے بے دخل کیے جانے پر انہوں نے اور ان کی فیملی نے بہت پریشانی اٹھائی ہے۔ جس کی تلافی کے لیے رنبیر انہیں 50 لاکھ روپے ادا کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain