تازہ تر ین

امام الحق اور فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ ، زمبابوے کو ناکوں چنے چبوا کر شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

ہرارے  (ویب ڈیسک )زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا قومی ریکارڈ بنا دیاہے۔ پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 38 اوورز میں 265رنز بنا لیے ہیں۔اس سے قبل 2011 میں محمد حفیظ اور عمران فرحت نے زمبابوے کے ہی خلاف 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد فخر زمان اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور دونوں ہی کھلاڑی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ پرموجود ہیں، فخرزمان نے مخالف ٹیم کے باولرز کو مار مار کر ان کا براحال کر دیا اور گیند کروانا ہی بھلا دیاہے ، فخر پاکستان اس وقت 150 رنز جبکہ امام الحق 104 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابو ے کو تین میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے تاہم آج دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے کھیلا جارہاہے۔اس موقع پر سرفراز حمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain