ممبئی (ویب ڈیسک)صوبائی ٹیم میں سلیکشن کیلئے جسم فروش خواتین کے مطالبے کے الزام پر انڈین پریمئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کے قریبی ساتھی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے سٹنگ آپریشن کے سامنے آنے کے بعد راجیو شکلائ کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ محمد اکرم سیفی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ پلیئرز کی ٹیم میں شمولیت کیلئے رشوت بھی لیتے رہے ہیں۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ دعویٰ کیا کہ کھلاڑی راہول شرما کی ٹیم میں سلیکشن کیلئے اکرم سیفی نے ان سے رشوت اور لڑکی طلب کی تھی۔جبکہ انہوں نے اکرم پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کو عمر کے جعلی سرٹیفکیٹس بھی بنا کر دیا کرتا تھا۔اکرم سیفی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے اور اس حوالے سے جب شکلا کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اسے فوری منظور کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کر دیا۔