تازہ تر ین

انٹرنیشنل میڈیا کی پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، الیکشن بارے الزامات

لندن‘نیویارک (نیٹ نیوز) پاکستان میں جب بھی عام انتخابات کاوقت آتا ہے تو مغربی میڈیا میں رپورٹس آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ برطانوی جریدے ”دی اکانومسٹ“ کا پاکستانی انتخابات کے بارے میں تازہ ترین مضمون ایک ایسی ہی کاوش نظر آتی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ چند دن بعد ہونےوالے عام انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی نظر آرہی ہے لیکن ایک بار پھر یہ روایتی میچ فکسنگ دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لئے فتح کی راہ ہموار کرنے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سروے ظاہرکررہے ہیں کہ 25 جولائی کو ہونےوالے انتخابات میں فتح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ملنے والی ہے اور عمران خان اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے انتخابی عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ادارہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو حکومت میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں نے الیکشن سے قبل پاکستانی میڈیا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات پر انجنئرڈ الیکشن کے سائے منڈلارہے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain