تازہ تر ین

فون پر گپ شپ زندگی بھر کا روگ بن گئی ملزمان نے اغواءکے بعد زیادتی کی انتہا کر دی اغواءکا روں کے چُنگل سے بمشکل رہائی

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست چھاڑ کھنڈ میں فون پر لڑکوں سے گپ شپ کا شوق پالنے والی دو لڑکیوں کو لڑکوں نے اغوا کرلیا اور مسلسل دوز تک جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے بتایا کہ یونہی لڑکیوں کے والدین نے ان کی گمشدگی کی رپٹ درج کروائی تو پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے لڑکیوں کی تلاش کرلی اور آخر کار ان کو اوباش لڑکوں کے چنگل سے بازیاب کرواتے ہوئے لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی لڑکوں سے بات چیت کا سلسلہ ان میں ایک لڑکی کی بہن کے ذریعے شروع ہوا تھاجس پر ایک دن انہوں نے ہم کو اغوا کرلیا اور ایک نا معلوم جگہ پر لے جا کر دوروز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس دوران جب لڑکیوں کی جانب سے مزاحمت کی جاتی تو ملزمان ان پر جسمانی تشد د کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس کے مطابق لڑکیوں سے جنسی زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ان کا طبی معائنہ کروا یا جا رہا ہے۔ کیس کی پر مزید پیش رفت کا انحصار میڈ یکل رپورٹ پر ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain