تازہ تر ین

لاہور بورڈ ، پہلی پوزیشن 2 لڑکوں ، دوسری پوزیشن لڑکے اور لڑکی نے مشترکہ طور پر لی

لاہور(اپنے رپورٹرسے) لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات کے نتائج میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیاپہلی پوزیشن 2 طالب علموں نے مجموعی طور پر حاصل کی اطلاعات کے مطابق دانش سکول راجن پور کے طالب علم وسیم یاسین نے 1091 جبکہ علی پبلک ہائی سکول لاہور کے توصیف فضل نے بھی 1091 نمبر حاصل کئے دونوں طالب علموں نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بھی مجموعی طور پر 2 طالب علموں نے حاصل کی جس میں دی ایجوکیٹرز ہائی سکول سبزہ زار کے سائنس گروپ کے محمد ہاشم فیصل نے 1090 نمبر حاصل کئے ٹرسٹ گرلز ہائی سکول لاہور کے سائنس گروپ کی طالبہ وجیہہ اسلم نے بھی 1090 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ علامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصور کی طالبہ حفصہ سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈآف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے گزشتہ روز میٹرک میں سالانہ امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کو کر دیا گیا پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہفتہ کی صبح فلیٹیز ہوٹل میںمنعقد کی جائیگی۔اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے گزشتہ روز کیا۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 21جولائی بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں صبح 10بجے ہوگی۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے 80029 پررول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain