تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی بربریت کی نئی داستان وحشیانہ حملے میں 4فلسطینی شہید کر دئیے

غزہ( ویب ڈیسک ) فلسطین کی محصور پٹی غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور زمینی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ نے متعدد حملے کیے جب کہ سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے افراد پر قابض فوج نے سیدھی گولیاں برسائیں۔جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوئے جب کہ رفع کے علاقے میں گولیاں لگنے سے ایک نوجوان شہید ہوا۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران قابض فوج کی گولی لگنے سے 27 سالہ بدوان شہید ہوا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اور سیدھی گولیاں برسائی گئیں جس سے 120 افراد زخمی ہوئے۔مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں شہید ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain