لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت روائتی حریف تو ہیں مگر بھارتیوں میں پاکستان سے متعلق جتنی نفرت پائی جاتی ہے، پاکستانیوں میں بھارت کے حوالے سے ایسی نفرت دیکھنے کو نہیں ملتی۔دونوں ممالک اگست کے مہینے میں یوم آزادی مناتے ہیں اور ایسے میں پاکستانی نوجوانوں نے ایک ’سوشل تجربہ‘ کرنے کا فیصلہ کیا اور مختلف عوامی مقامات پر جا کر لوگوں کو 15 ہزار روپے کے عوض بھارتی جھنڈا پھاڑنے کی پیشکش کی۔ پاکستانیوں نے اس پیشکش پر کچھ ایسا ردعمل دیا کہ دیکھ کر آپ کا سرفخر سے بلند ہو جائے گا جبکہ بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔