تازہ تر ین

لڑکی سے محبت کے دعویدار نے جب گاڑی میں ٹریکر لگوایا تو ایسا خوفناک انکشاف ہو گیا کہ زندگی بھر کا روگ بن گیا

مانچسٹر(ویب ڈیسک) برطانوی لڑکی سٹیسی بکلی اور ان کے دوست ڈیوڈ جونز کی پریم کہانی اچھی بھلی چل رہی تھی لیکن پھر کچھ یوں ہوا کہ ڈیوڈ کو سٹیسی کا رویہ بدلا بدلا سا نظر آنے لگا۔ کچھ عرصہ تو ان کے درمیان تلخی و کشیدگی چلتی رہی اور پھر علیحدگی ہو گئی۔ جب یہ محبت انجام کو پہنچی تو ڈیوڈ نے سوچا کہ بھلا یہ تو معلوم کیا جائے کہ سٹیسی چوری چھپے کس سے ملنے جاتی تھی۔جاسوسی کا مکمل منصوبہ بناتے ہوئے ڈیوڈ نے آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ eBay سے ایک خفیہ ٹریکنگ ڈیوئس خریدا اور موقع پا کر اسے سٹیسی کی گاڑی کے نیچے نصب کر دیا۔ اس ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے اسے یہ تو معلوم ہو گیا کہ سٹیسی روزانہ شام کے وقت مانچسٹر کے ٹریفرڈ سنٹر شاپنگ مال میں جاتی تھی لیکن وہ وہاں کس سے ملتی تھی، یہ جاننے کے لئے ایک دن ڈیوڈ نے ٹریسی کا تعاقب بھی کیا۔ڈیوڈ کو اس کے روٹ کی معلومات پہلے ہی ٹریکنگ ڈیوائس کے ذریعے مل چکی تھیں اور آج بھی وہ اسی راستے پر جا رہی تھی۔ توقع کے مطابق وہ ٹریفرڈ سنٹر شاپنگ مال پہنچی اور پھر وہاں ایک ریستوران میں پہنچ گئی جہاں کوئی اس کا منتظر تھا۔ آج پہلی بار ڈیوڈ دیکھنے والا تھا کہ وہ روزانہ یہاں کسے ملنے آتی تھی، مگر یہ کیا؟ یہ تو ایک لڑکی تھی۔ سٹیسی کا انتظار کرنے والا کوئی مرد نہیں تھا بلکہ لارا فلن نامی لڑکی تھی جسے ڈیوڈ خود بھی جانتا تھا۔ وہ سٹیسی کی بہن کی سہیلی تھی اور ڈیوڈ کو معلوم تھا کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ”مجھے معلوم تھا کہ سٹیسی کی زندگی میں کوئی اور آ چکا ہے لیکن یہ تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ایک ہم جنس پرستانہ معاشقہ شروع کر چکی ہے۔ بہرحال، اب وہ کسی اور کی محبت میں گرفتارہو چکی ہے، یہ الگ بات کہ اسے ایک لڑکی سے ہی عشق ہو گیا ہے۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain