تازہ تر ین

چمپئنزکپ میںریال میڈرڈنے روماکوپچھاڑدیا

سپین(آن لائن) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے مقابلے میں سپینش کلب ریال میڈرڈ نے روما کو دلچسپ کھیل کے بعد 2-1 سے ہرا دیا ہے۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے دوسرے ہی منٹ میں روما کے خلاف گول داغ دیا جب سٹارفٹبالر مارکو اسنسیونے گول کیپر کومات دیکرگیندکوجال میں پہنچایا۔ریال میڈرڈ نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 15 ویں منٹ میں انہیں دوسری کامیابی مل گئی اس بار گیرتھ بیل نے بھی کوئی غلطی نہیں کی اورسبقت 2-0کردی۔ وقفے پر سپینش کلب کو 2-0کی برتری حاصل تھی۔روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 83 ویں منٹ میں کیون سٹروٹمین نے گول کرکے خساراکم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain