تازہ تر ین

پاکستان کیلئے بزرگوں کی قربانیاں اپنا حق مانگ رہی ہیں

لاہور (شوبزڈیسک) گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہو جائے تو ملک خودبخود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اورآج وہ لاکھوں قرنیاں اپنا حق طلب کررہی ہیں اور یہ حق ہم اسی صور ت میں ادا کرسکتے ہیں جب ہم سب مل کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف قومی مفاد کیلئے بے لوث کام کریں۔ سڑکیں بنانے، بڑی عمارتیں کھڑی کرنے اورقیمتی گاڑیوں کے آجانے سے کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain