تازہ تر ین

پاکستانی قوم کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانامشن ہے:شہزاد رفیق

لاہور(شوبزڈیسک)اپنی فلم کے ذریعے پاکستانی قوم کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا میرا مشن ہے،موجودہ حالات میںایسے بے شمار موضوعات ہیں جن پر کا م کیا جا سکتا ہے،ہمیں فلم انڈسٹر ی میں نئے آنے والے لوگوں سے زیادہ اچھے کام کی توقع رکھنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار نامور فلم ڈائریکٹر و پروڈیووسر شہزاد رفیق نے لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گوشئہ گیان کی پندرھویں نشست میں کیا۔انھوں نے کہاکہ میرے کا م کو عموما پوری دنیا اور خصوصا چین میں بے حد پذیرائی ملی جس پر فخر ہے،میں نے جس بھی موضوع پر بھی فلم بنائی اس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ مجھے اپنی فلم رخصتی بے حد پسند ہے کیونکہ وہ ناکام ہوئی جس سے مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ گوشئہ گیان کی نشست ہر شعبہ میں مکالمے کا موقع فراہم کر رہی ہے ،یہ نئے نئے خیالات کی کہکشاں ہے،نوجوان اپنے مستقبل کی کامیابی کی راہیں پانے کی امید لے کر گوشئہ گیان میں آتے ہیں،انھو ں نے نامور فلم پروڈیوسر شہزاد رفیق کے کام کو بے حد سراہتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹر ی میں نوجوانوں کو اپنا حصہ ڈالنے کی تلقین کی۔گوشئہ گیان کی نشست میں نامور ڈائریکٹر حسن عسکری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ، نیاز حسین لکھویرا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain