تازہ تر ین

مقابلہ حُسن کو چھوڑئیے”پُرکشش کو لہوں“کیلئے انوکھا انداز سامنے آگیا

ساﺅپالو( ویب ڈیسک) مقابلہ حسن تو کئی ممالک میں منعقد ہوتے ہیں لیکن برازیل میں ایک منفرد طرز کا مقابلہ ”مس بم بم“ بھی منعقد ہوتا ہے جس میں بہترین کولہوں والی خاتون کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ گزشتہ چھ سال سے جاری اس مقابلے میں کئی بار یہ شکایت سامنے آ چکی ہیں کہ بعض خواتین پلاسٹک سرجری کے ذریعے نمایاں کئے گئے کولہوں کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوتی ہیں اور قدرتی کولہوں والی حسیناﺅں کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔ بس اسی الزام سے بچنے کے لئے اس بار شرکاءخواتین نے عجب کام کیا کہ اپنے کولہوں کے ایکسرے بھی ساتھ لے آئیں۔ گزشتہ روز مقابلے میں شریک 27 خواتین نے ایک فوٹوشوٹ میں حصہ لیا تو اپنے اپنے ایکسرے کے ساتھ تصاویر بنوائیں تا کہ ثابت کر سکیں کہ ان کے کولہے جعلی نہیں ہیں۔ یہ 27 خواتین برازیل کے 27 صوبوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ فوٹو شوٹ میں وہ پیلے اور سبز رنگ کے مختصر ملبوسات پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔ یہ دورنگا لباس برازیل کے جھنڈے کے رنگوں کو ظاہر کرتا ہے۔چھ سال میں یہ پہلا مس بم بم مقابلہ ہے جس میں خواجہ سراﺅں کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ مقابلے کی فاتح کا انتخاب کرنے کے لئے ووٹنگ کا عمل 29 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے بعد نومبر کے آغاز میں فائنل راﺅنڈ منعقد ہو گا اور فاتح حسینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain