تازہ تر ین

بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، کرکٹ ٹیم کی جانب سے بیٹ کا تحفہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عمران خان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیئرمین تحریک انصاف کے مابین ٹیلیفونک گفتگو سے امید نے جنم لیا ہے، بھارت پر امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔بھارتی ہائی کمشنر نے پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain