تازہ تر ین

عام انتخابات کے بعدپاک فوج میں اعلی سطح تقرر و تبادلے

راولپنڈی (ویب ڈیسک )عام انتخابات میں پاک فوج نے انتہائی شاندار طریقے سے فرائض انجام دیتے ہوئے شہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے انتہائی محفوظ ماحول فراہم کیا تاہم اب الیکشن کے بعد پاک فوج میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو بہاولپور کا کورکمانڈر تعینات کر دیا گیاہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں ہونیوالے عام انتخابات اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ماہ سے پاک فوج میں تقررو تبادلے نہیں ہوئے تھے لیکن اب پہلی تبدیلی کردی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain