تازہ تر ین

اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہوں: کرینہ کپور

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈکی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے، تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا۔ کرینہ کپور کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی اپنے موٹاپے اور شیپ سائز سے خوش تھی لیکن اب دوبارہ فٹنس فارم میں واپس آ رہی ہوں تاہم ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔ وزن میں کمی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ فرسٹ راﺅنڈ میں 20 اور دوسرے راﺅنڈ میں 32 کلو گرام وزن کم کیا۔واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی شریک حیات ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ شوبز انڈسٹری میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain