تازہ تر ین

ڈالر نے جتنا راج کرنا تھا کر لیا ، روسی وزیر خارجہ کا دبنگ اعلان

انقرہ(ویب ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے امریکا کی متعصبانہ پالیسیوں اور ترکی پر اقتصادی پابندیوں سے پیدا ہونے والی صوررت حال پر تبادلہ خیال کیا۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلط فیصلوں کے باعث ڈالر تنزلی کی جانب گامزن ہے اور یہی صورت حال برقرار رہی تو بہت جلد ڈالر کا عالمی مارکیٹ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسی میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے روسی ہم مننصب کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ترکی نے بھی امریکی ڈالر کو ترک کرکے مقامی کرنسی میں تجارت کا آغاز کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain