تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی فتح پر حمزہ شہباز اور سعد رفیق کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی ہنسی روک نہ پائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی پر ن لیگ کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس ناکامی پر ن لیگ کی مرکزی قیادت شدید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے جس کا اظہار حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی تصویروں سے ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی کے حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ وہ انتخابات میں 180 کے قریب ووٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 162 ووٹ بآسانی حاصل کر سکیں گے۔انتخابی نتائج کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے 201 ووٹ حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار صرف147 ووٹ کر سکیں گے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ن لیگ کی مرکزی قیادت غیر متوقع نتائج سن کرشدید پریشانی میں مبتلا ہو گئی اور اپنا ماتھا پکڑ لیا کہ یہ ان کے ساتھ کیا ہو گیا ہے،جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماﺅں نے کامیابی پر جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain