تازہ تر ین

بیگم سے لڑائی ہوگی تب میں شیریں مزاری کے ساتھ۔۔۔۔۔ایاز صادق کا دنگ کر دینے والاانکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے کے بعد اسد قیصر سپیکر کی کرسی پر براجمان ہو گئے اور اجلاس کی صدارت شروع کر دی جس کے بعد سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی کے طور پر اپنا پہلا خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یوں تو کئی دلچسپ باتیں کیں مگر شیریں مزاری کے حوالے سے انہوں نے جو کچھ کہا، پورا ایوان قہقہے لگانے پر مجبور ہو گیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے ایک گزارش کروں گا کہ آپ کو یاد ہو گا میں نے آپ سے ایک وعدہ لیا تھا کہ جب آپ سپیکر بنیں گے یا خورشید شاہ سپیکر بنیں گے تو پہلی دفعہ جس روز مجھے بہت غصہ ہو گا یا میری بیگم سے لڑائی ہوئی ہو گی تو اس روز اجلاس کی صدارت شیریں مزاری کریں گی اور میں یہاں بیٹھ کر ان کیساتھ وہی کروں گا جو شیریں مزاری میرے ساتھ کیا کرتی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain