اسلام آباد (ویب ڈیسک) ن لیگ کا زوال غرور اور بادشاہت کا نتیجہ ہے ،مسلم لیگ ن کی ر ہنما اور سابق چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے پارٹی کے قیادت کے زخموں پر نمک چھڑ ک دیاہے۔ ماروی میمن نے پارٹی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا زوال پذیر ہونا غرور اور باشاہت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اب بھی نہ سمجھے تو کبھی بھی نہیں سمجھیں گے۔واضح رہے کہ ماروی میمن اس سے قبل بھی اپنے ٹوئٹس میں پارٹی قیادت کو تنقید کانشانہ بناتی رہی ہیں۔