تازہ تر ین

ڈاکوﺅںکی گھر لوٹ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی ملزمان کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی۔ تین مسلح ڈاکوو¿ں نے دوران ڈکیتی 32 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرسکے۔ اطلاعات ے مطابق ملزمان نقدی اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب تین مسلح ڈاکو ملک اسحاق نامی شخص کے گھرمیں داخل ہوئے اور وہاں پر انھوں نے لوٹ مار شروع کردی۔ اسی دوران ایک 32 سالہ خاتون جو گھر پر رہائش پزیر تھی اس کے ساتھ پہلے ملزمان نے چھیڑ خانی کی اور پھر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کو اطلاع موصول ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے گجر پورہ کے علاقہ میںجائے وقوعہ کا دورہ اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔اس موقع پرایس پی سول لائنز محمد افضل، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیاا ور تمام ملزمان کو کیفریکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس پی سول لائنز محمد افضل کی زیرِنگرانی آپریشنز و انویسٹی گیشنز کی مشترکہ ریڈنگ ٹیموں کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے لاکھڑا کریں گے۔گجر پورہ پولیس مقدمہ درج کر کے ایک ممکنہ ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain