تازہ تر ین

نیا صدر پاکستان ، نیا وزیر داخلہ، نیا وزیر خارجہ کون ہوگا؟ عمران خان کے اہم فیصلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی فتح کے بعد حکومتی عہدوں کے لیے موزوں افراد کے انتخاب میں مصروف ہیں اور کئی عہدوں کے متعلق کافی گومگوں کی کیفیت ہے کہ ان پر کون براجمان ہو گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سرفہرست آتا ہے، جس کے امیدوار کا تاحال معلوم نہیں ہو سکتا تاہم اب تحریک انصاف کے صدرمملکت کے طور پر ایسے شخص کا نام سامنے آ گیا ہے کہ سن کر پاکستانی حیران رہ جائیں گے۔ صدر ممنون حسین کی صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف اپنا صدر لائے گی جس کے لیے عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کا نام منتخب کر لیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو وزیرخارجہ بنایا جائے گا۔ یہ فیصلے گزشتہ دنوں بنی گالہ میں تحریک انصاف کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیے گئے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ایک اوراہم فیصلہ یہ کیا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ وزیرداخلہ کا عہدہ بھی اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ پارٹی کے کئی بڑے عہدیدار اس عہدے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں اورعمران خان ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے باقی کی ناراضی مول نہیں لینا چاہتے۔ وزیرداخلہ کے لیے جو لوگ داﺅ پیچ لڑا رہے ہیں ان میں پرویز خٹک، شفقت محمود اور پی ٹی آئی کے قریبی اتحادی شیخ رشید احمد و دیگر شامل ہیں۔تحریک انصاف کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا تھاکہ ”عمران خان نے یہ وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت میں ناچاقی پیدا ہونے سے بچنے کے لیے کیا۔ امکان ہے کہ جب کابینہ میں ان بڑے لیڈروں کو کوئی عہدے مل جائیں گے تب عمران خان وزیرداخلہ کے لیے کوئی ایک شخص منتخب کر لیں گے اور خود عہدہ چھوڑ دیں گے۔“


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain