تازہ تر ین

اے اللہ ہم حاضر ہیں ، حج کیلئے فرزندان اسلام کی سعودی عرب آمد جاری

جدہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں دنیا بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات تک بیرون ملک سے 16 لاکھ 84 ہزار629 عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔ رواں برس 20 لاکھ کے قریب افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰی کے مطابق داخلی عازمین کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 18 افراد کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مکتب کے مخصوص وقت کے مطابق اور اپنےگروپ کے ہمراہ سفر کریں جب کہ بسوں اور ٹرین پر سوار ہوتے وقت خواتین، معذور اور ضعیف افراد کو ترجیح دی جائے۔سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے مطابق منیٰ اور مزدلفہ میں بیک وقت 25 لاکھ مسلمان قیام کریں گے۔انہوں نے عازمین حج کو ہدایات دیں کہ رش کے باعث سعودی حکام کی طرف سےحرم ٹرانسپورٹ 5 تا 15 ذی الحج کے لیے بند ہوتی ہے اور عازمینِ حج سخت ایّام کے لیے ذہنی وجسمانی طور پر تیار رہیں۔ا حجاج کرام سبز اسکارف پہنیں اور پاکستانی معاونین کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس سال سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس سلسلے میں ایک ہیلپ لائن کے قیام کے ساتھ ساتھ خصوصی حج ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
حج ہیلپ لائن:
سعودی وزیر نے مکہ مکرمہ میں بتایا کہ وزارت نے کسی بھی قسم کی شکایات یا معلومات کے حصول کے لیے ایک نمبر 8004304444 مختص کردیا ہے اور تمام عازمین کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اس نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔
حج ایپ:
اس سال سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی اسمارٹ حج ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس سے عازمین حج کو طبی امداد سے لے کر راستوں کی معلومات حاصل کرنے کی بھی سہولت مہیا ہوگی۔اس کا نام ’مناسکانا ایپ‘ ہے اور مختلف زبانوں میں ہونے کے باعث اسے وہ افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں عربی اور انگریزی زبان نہیں آتی۔اس ایپ کی مدد سے حکام کو ان لوگوں تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی، جو کسی قسم کی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain