تازہ تر ین

عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے حصے میں 96 ووٹ آئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کے زیرِ صدارت شروع ہوا جس میں وزیرِاعظم کے انتخاب کیلئے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اترے۔سپیکر اسد قیصر نے وزیرِاعظم کے کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے معزز اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ووٹ دینے والے لابی نمبر ایک میں تشریف لے جائیں جبکہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے خواہشمند لابی نمبر دو میں چلے جائیں۔ووٹنگ کے اس عمل میں عمران خان کو ووٹ 176 ملے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے صدر شہباز شریف صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔ رائے شماری کے اس عمل میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے حصہ نہیں لیا جبکہ آصف علی زرداری ایوان کی کارروائی میں شریک ہی نہیں ہوئے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر پارٹی اراکین کے ہمراہ ایوان میں موجود رہے۔سپیکر اسد قیصر نے جیسے ہی عمران خان کی کامیابی کا اعلان کیا تو ن لیگی اراکین نے سخت احتجاج اور شور شرابہ شروع کرتے ہوئے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا، سپیکر بار بار اراکین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کی تلقین کرتے رہے، اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے بھی نومنتخب وزیرِاعظم کے حق میں نعرہ بازی کی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے برعکس قائدِ ایوان کا انتخاب ڈویڑن کے ذریعے ہوتا ہے، جس کے تحت اراکین اسمبلی اپنے اپنے امیدواروں کی لابی میں جاتے ہیں اور ان کی گنتی کے بعد سپیکر کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کرتا ہے۔انتخاب کے بعد نئے قائد ایوان عمران خان 18 اگست بروز ہفتہ کو ایوانِ صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ عمران خان اس تقریب میں سادگی اختیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔اس سے قبل اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف اور دیگر رفقا کے ہمراہ اسمبلی ہال میں داخل ہوئے اور سب سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان اپنی سیٹ سے اٹھے اور شہباز شریف کے پاس خود جا کر ہاتھ ملایا اور کچھ سرگوشی کی۔ اس کے بعد اجلاس کی کارروائی کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی ن لیگ کے اراکین نے قومی اسمبلی میں احتجاج اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے سپیکر کی توجہ گیلری میں کھڑے لوگوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ اس سے ایوان کا تقدس مجروح ہو رہا ہے، پہلے ان کو باہر نکالا جائے، جس کے بعد سپیکر نے گیلری میں کھڑے لوگوں کو باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب سپیکر کی جانب سے انتخابی طریقہ کار سمجھانے کے وقت بھی مسلم لیگ ن کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کرتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain