تازہ تر ین

سابق بھارتی کرکٹرسدھو نے گلابی رنگ کی پگڑی اور ٹائی کیوں پہنی؟وجہ جان کر آپ بھی داد دینگے

لاہور (ویب ڈیسک )بھارتی سابق کرکٹر اور وزیر نوجوت سنگھ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر نوجوت سنگھ کا استقبال رینجرز کی جانب سے کیا گیا جبکہ میڈیا بھی بڑی تعداد میں پہلے سے ہی وہاں موجود تھا ، پاکستان پہنچنے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جذباتی غزلیں سنائیں اور امن کا پیغام دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔ اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جو گلابی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی اس رنگ کا مقصد دراصل محبت کا رنگ ہے ، یہ شگنوں کا رنگ ہے ، اس رنگ کی پگڑی شادیوں پر بھی پہنی جاتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain