تازہ تر ین

مہنگائی کا جن قابو ۔۔۔ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

لاہور(احسان ناز سے )تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے ساتھ ساتھ ہی پاکستان میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں کم ہو گئیں لاہور کی مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت کا نرخ 120 روپے سے 150 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی نرخوں کے مطابق 100 روپے میں فروخت ہونیوالا ٹماٹر 50 روپے تک جا پہنچا جبکہ ادرک کی قیمت میں40روپے کلو تک کمی ، پیاز کی قیمت 50 روپے سے کم ہو کر 25 روپے میں فروخت ہونے لگا ، لہسن کی قیمت کم ہو کر 60 روپے فی کلو تک آگئی اس کے برعکس روز مرہ کے معمول میں استعمال ہونیوالی سبزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے سے لے کر50 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹ میں مرغی کا گوشت گلی گلی اور محلوں میں فروخت کرنے والے دوکانداروں نے 120 روپے سے لے کر 150 روپے کے بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی طرف سے مرغی کے ریٹ 250 روپے سے لے کر 300 روپے تھے جس کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت سمیت پاکستان بھر میں غریبوں کی پہنچ سے چھوٹا گوشت خریدنا تو درکنار مرغی کا گوشت کھانا بھی محال ہو گیا خبریں کی سروے ٹیم کے مطابق سبزیوں کے ریٹ دھڑم کرکے نیچے گرے ہیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کچن میں استعمال کرنے والی مصنوعات میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ دودھ اور دہی کے نرخ کھلے عام کم داموں پر فروخت ہو رہے ہیں مرغی ، دودھ اور دہی کی اشیاءپر کنٹرول شریف خاندان کا تھا اور انھوں نے ان اشیاءکو مہنگے داموں فروخت کرنے کا انتظام کر رکھا تھا جس میں اب کمی دیکھی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت میں نرخوں میں مزید کمی کی پشین گوئی جا رہی ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain