تازہ تر ین

ملاوٹ مافیا سے ہاتھ ملا کرفوڈ اتھارٹی والوں کی موجیں ، شہری بیماریوں میں مبتلا

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)محکمہ فوڈ اتھارٹی ،مضرصحت اورملاوٹ مافیاکے سامنے گھٹنے ٹیک گیا، شہری اور دیہی آبادی میں زہریلے چٹ پٹے کھانوں کی بھرمار۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں مشروبات اور ناقص میٹریل سے بنے چٹ پٹے کھانوں نے نئی نسل کو تباہ کردیا ہے۔ گلی ،محلوں،پارکوں، تعلیمی اداروں ،لاری اڈہ، بازاروں میں ایسے درندوں نے اپنے قبضے میں لیکر اپنے زہریلے فوڈ پوائنٹس سجارکھے ہیں۔ سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے باہر ناقص کیچپ ،کھلے ناقص آئل سے جپس اورپاپڑوغیرہ تیار کئے جاتے ہیں اورزہریلے مشروبات بڑی دلیری سے بیچتے ہیں۔ پارکوں اور ورزش کے جمز کے باہر زہریلی آئس کریم، املی آلو بخارہ کا نام لیکر مختلف ناقص کلر اور ترش کرنے کیلئے زہریلے کیمیکلز ،چونے کا پانی،گندھک کا تیزاب ،ٹاٹری،میٹھا سوڈااور ایسے کئی جان لیوا تیزاب شامل کرکے انسانی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیاجاتا ہے اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں جی ٹی روڈز پر اپنے کاغذی وزٹ اور اپنے پسند کے ہوٹلوں سے کھانے کھاکر سب او کے کی رپورٹ جاری کرکے ایسے درندوں کے حوالے شہریوں اور نئی نسل کے نابالغ بچوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اور پھر یہی درندے صفت لوگ اپنے منی زہریلے ہوٹلوں کی بھرمار کرتے ہوئے پورے ضلع کو اپنے لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بس سرکاری وسائل کا بڑی دلیری سے ضٰاع کررہے ہیں اور ایسے مافیہ کیساتھ ملکر ان کے کاروبار کو چارچاند لگا رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain