تازہ تر ین

پنجاب کی حکمرانی کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونے شروع

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسمبلی اسٹاف کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی خود یا وکلا کے ذریعے بھی جمع کراسکتے ہیں، صوبے کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کیا ہے۔اس کے علاوہ صوبے کی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain