تازہ تر ین

نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی الیکشن سے صرف 40روز قبل پی ٹی آئی میں شمولیت عمران کے منظور نظر کیسے بنے ؟ شہباز شریف اور شاہد خاقان کے ساتھ تصا ویر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیا تو خصوصی طور پر یہ بتایا کہ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اس لئے پنجاب کے لوگوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کریں گے۔ سردار عثمان بزدار کی نامزدگی پر مختلف خبروں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ انتخاب سے کوئی 40 روز قبل ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے لیکن معلوم نہیں کہ اتنے کم وقت میں پی ٹی آئی کے منظور نظر کیسے بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار عثمان بزدار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حالیہ جلسوں میں شریک ہوئے تھے جہاں ان کی تصاویر بھی بنیں۔ وہ انتخابات سے کوئی چالیس روز قبل ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور اب باقاعدہ طور پر وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے جا رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار 2002سے 2008ءتک مسلم لیگ (ق) میں رہے، 2008 ءسے مئی 2018ءتک مسلم لیگ (ن) میں شامل رہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں تحصیل ٹرائبل ایریا کے ناظم بھی منتخب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے مسلم لیگ کے جلسوں میں شریک ہوتے رہے، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے حالیہ ڈیرہ غازی خان کے دوروں کے مواقع پر ان کی تصاویر بھی بنتی رہی ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain