تازہ تر ین

پاکستان میں نئی حکومت سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن اورخوشحالی کے لیے ملکر کام کرناچاہتا ہے۔ادھر ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاانتخاب ہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتاہے، امیدہے عمران خان کے دوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اورایران کے د وستانہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا جب کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ عمران خان پاکستان کوعالم اسلام کاترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں برو ئےکارلائیں گے اور امیدہے عمران خان مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain