تازہ تر ین

مخالفین کا بیوہ اور بیٹیوں پر تشدد ، گھر جلا ڈالا ، متاثرہ خاتون ”خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گئی

فیصل آباد (سٹی بیورو) پرانی رنجش پر مخالفین نے بیوہ خاتون اور بچیوں کو تشدد کانشانہ بناےا اور گھر کو آگ لگا دی، گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، پولیس روایتی انداز میں متاثرین کی مدد کی بجائے با اثر زمیندار کی سرپرستی کرنے لگی،متاثرہ خاتون انصاف کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور،لاچار بیوہ بچیوں کے ہمراہ ”خبریں“ آفس پہنچ گئی ۔چک نمبر240رب روڈانہ کی رہائشی 40سالہ سلطان بی بی نے ”خبریں“ کو اپنی داستا ن سناتے ہوئے کہا کہ گاﺅں کے بااثر زمیندار محمد نواز کے ساتھ احاطہ کا تنازعہ چل رہا تھا جوکہ دونوں فریقین کی رضا مندی پر تحریر ی طور پر ختم ہو گیا تھا اور آپس میں صلاح ہوگئی تھی جس کا اسکو شدید رنج تھا کچھ عر صہ گزرنے کے بعد گزشتہ روزمیں بچوں کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی کہ محمد نواز نے مسلح ساتھیوں سے مل کر رات کی تاریکی میں چھت پھاڑ کرگھر میں گھس آئے اور پورے گھرکو پٹرول ڈال کر آگ لگا دیمنع کرنے پر مجھے اور بیٹیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شوروغل مچانے پر اہل علاقہ کے لوگ موقع پر اکٹھا ہوئے تو مسلح افرا د جان سے مرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سے فرار ہوگئے اور علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ پر قابو پاےا جبکہ گھر کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا جس پر ہم نے تھانہ صدر جا کر کاروائی کے لئے درخواست دی تو ایس ایچ او ووجیہہ الدین رضوی نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے متعدد بار تھانے کے چکر لگوا کر ذلیل وخوار کیا بعد ازاںصلح کے لئے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا ،متاثرہ خاتون نے مزید بتاےا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور محنت مزدوری کر کے اپنا اور بچوں کا پالتے ہیں میرے شوہر جو کہ کچھ عر صہ قبل وفات پاچکے ہیںاور پولیس داد رسی کرنے کی بجائے بااثر زمینداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی، آپی او اور سی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain