تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج،سپیکر کی جانب سے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہو گااورارکان اسمبلی کی آمد شروع ہو گئی ہے اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ناشتے میں پائے، لسی، حلوہ پوری، نان چنے سمیت دیگر لوازمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہو گا،تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ارکان اسمبلی کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ روز عمران خان کی تقریب حلف برداری سادگی سے ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دوسری بار ارکان اسمبلی کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔یاد رہے عثمان بزدار کو تحریک انصاف کے 175 جبکہ مسلم لیگ ق کے 10 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،مسلم لیگ کے پنجاب کے ایوان میں 162 ارکان ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain